saudi crown prince wil be conferred with the highest civil award nishan-e-pakistan

سعودی ولی عہد کوآج پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان دیا جائے گا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان میں اپنا انتہائی مصروف ترین دن گزاریں گے جس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان آج سہ پہر3 بجے دورہ مکمل کرکے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین معزز مہمان کو نورخان ایئربیس سے رخصت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان اورآرمی چیف نے نورخان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے، وہ گاڑی ڈرائیو کرکے وزیراعظم ہاؤس لے کر گئے، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

وزہراعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے عشایے میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، ہمارے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد سے حاجیوں کے مسائل اورسعودی عرب میں قید پاکستانیوں سے متعلق درخواست جس پر سعودی ولی عہد نے اس بات کی یقین دہانی دلوائی کہ وہ ان مسائل کو جلد حل کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں