judicial court suspended the chaudhary suger mills case against Nawaz Sharif

میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے خوشخبری سنا دی

(ڈیلی نیوزآن) احتساب عدالت لاھورنے سابق نا اھل وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم صفدرکے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا.

احتساب عدالت لاھور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے یہ تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی لاھور ھائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی.

احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے.

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائے گا. احتساب عدالت لاہور نے اپنے تحریری فیصلے میں کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم بھی دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں