don't mess with Pakistan, our reaction will surprise you. DG ISPR

امن پسند ہیں مگر کوئی مجبوری نہیں کہ بھارت کی جارحیت کا جواب نہ دیں

لاہور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے واضح کر دیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی وقت اور کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا.

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر کیا. آرمی چیف نے اس لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ دشمن کو ہرگز کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ‌آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کی تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور اس بات پر ان کے عزم کی تعریف کی کہ یہ مجاہد ہمارے سپاہی ہمیشہ دشمن کو ہر طرح سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےا یل اوسی کے چری کوٹ اور باگسر سیکٹرز کادورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو خوف زدہ ہیں اورنہ ہی مجبور ہیں.

یاد رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایک خصوصی پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنے کا سوچو بھی نہیں ، بھارت جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردعمل بھی مختلف ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے، بھارت پاکستان کو کسی بھی قسم کا کوئی سرپرائز نہیں دے سکتا بلکہ ہمارا ردعمل ضرور بھارت کو سرپرائز دے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں