پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ھو رھا ھے. سکردو میں ایک اور مریض سامنے آ گیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ھو رھا ھے اور اب تک رپورٹ کئے گئے مریضوں کی تعداد 20 ھو گئی ھے.

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ زین علی کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد اسے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا. زین علی اس وقت رپورٹ کئے گئے مریضوں میں بیسویں مریض ھیں جن میں کورونا وائرس مثبت آیا ھے.

اس وقت تک پاکستان میں رپورٹ کئے گئے 20 میں سے 15 مریضوں کا تعلق سندھ سے ھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں