(ڈیلی نیوز آں) وزیراعظم عمران خان نے ممکنہ کرفیو کی صورت میں لوگوں تک اشیا ضروریہ پہنچانے کیلئے کورونا فورس کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق کورونا فورس لاک ڈاون یا ممکنہ کرفیو کی صورت میں گھروں میں محصورھو جانے والے افراد کیلئے کھانا اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا ان کے گھروں تک پہنچائے گی.
اس حوالے سے سٹیزن پورٹل پر ان کی رجسٹریشن کی گئی جس کے بعد ان رضاکار کیلئے مخصوص کورونا فورس والی ژرٹس بنوائی جا رھی ھیں جس پر سوشل مہیڈیا پر شدید تنقید کی جا رھی ھے.
کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ پیسہ کرونا وائرس کی میڈیسن یا ڈاکٹروں کی کٹس خریدنے پر لگایا جاتا۔۔
لیکن یہ شاید انکے باپ کا پیسہ ہے جو شیرو فورس کی وردیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔— Mushahid Ullah Khan (@Mushahid_Ullahh) April 2, 2020
اس فورس کی ممکنہ شرٹس کی تصاویر وائرل ھونے پر صارفین طنز کررہے ہیں کہ شرٹس پر پیسہ لگانے کی بجائے ڈاکٹروں کی کٹس اور دیگر طبی آلات وغیرہ خریدے ج اسکتے تھے.
وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ممکنہ کرفیو اور لوگوں کی دہلیز تک مدد پہنچانے کے لیے کوروناریلیف فنڈ کے قیام کے علاوہ کورونا ٹائیگر فورس کی تشکیل کا بھی اعلان کیا تھا