corona tiger force is being criticised before its work

کورونا ٹائیگر فورس تیاری سے پہلے شدید تنقید کا شکار ھو گئی

(ڈیلی نیوز آں) وزیراعظم عمران خان نے ممکنہ کرفیو کی صورت میں لوگوں تک اشیا ضروریہ پہنچانے کیلئے کورونا فورس کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کورونا فورس لاک ڈاون یا ممکنہ کرفیو کی صورت میں گھروں میں محصورھو جانے والے افراد کیلئے کھانا اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا ان کے گھروں تک پہنچائے گی.

اس حوالے سے سٹیزن پورٹل پر ان کی رجسٹریشن کی گئی جس کے بعد ان رضاکار کیلئے مخصوص کورونا فورس والی ژرٹس بنوائی جا رھی ھیں جس پر سوشل مہیڈیا پر شدید تنقید کی جا رھی ھے.

اس فورس کی ممکنہ شرٹس کی تصاویر وائرل ھونے پر صارفین طنز کررہے ہیں کہ شرٹس پر پیسہ لگانے کی بجائے ڈاکٹروں کی کٹس اور دیگر طبی آلات وغیرہ خریدے ج اسکتے تھے.

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ممکنہ کرفیو اور لوگوں کی دہلیز تک مدد پہنچانے کے لیے کوروناریلیف فنڈ کے قیام کے علاوہ کورونا ٹائیگر فورس کی تشکیل کا بھی اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں