Another Corona Virus Case confirmed in Pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا. متاثرہ افراد کی تعداد 21 ھو گئی

لاہور (ڈیلی نیوزآن ) سکردو گلگت بلتستان سے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض سامنے آ گیا جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ھو گئی ھے.

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع شکر کے رھائشی 31 سالہ مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ھو گئی ھے اس طرح گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 03 جبکہ پاکستان میں کل تعداد 21 ھو گئی ھے.

محمکہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص مظہرعلی ایران سے 25 فروری کو واپس آیا تھا۔ مریض کو بے نظیرشہید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی گلگلت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں