ایک ایسی خبر جس نے شریف خاندان کی پریشانی میں اضافہ کر دیا….

کینسر کا مرض ایک جان لیوا مرض ھے اور اس مرض سے بہت کم کوش نصیب ہی واپس آ پاتے ہیں اگر اس کی تشخیص پہلے ہو جائے تو ٹھیک ورنہ یہ مرض جان لیوا ہو جاتا ھے.

نیب حراست میں موجود اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بارے اس وقت سب سے بڑی خبر آئی جب ان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آئی جس کے بعد ایک انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آیا.

تفصیلات کے مطابق اس وقت جسمانی ریمانڈ پرنیب کی حراست میں موجود قومی اسمبلی کے رکن، اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں ڈاکٹرز نے یہ خطرہ ظاہر کیا ھے کہ اس وقت ان کے جسم میں دوبارہ سے کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا خدشہ پڑ گیا ہے. شہبازشریف کے گلے میں تکلیف کے باعث نیب کی طرف سے ان کا معائنہ کروایا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے ان کے کون کے نمونے لئے اور انہیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا رپورٹ آنے پر ان کے خون میں دوبارہ سے کینسر کی علامات کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور اس کے بعد باقاعدہ طور پر شہبازشریف کا علاج شروع کر دیا گیا ہے

ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا ہے. ایک بات زہن میں رہے کہ اس سے پہلے بھی شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض میں مبتلا رہے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں