لاہور(ڈیلی نیوزآن) ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے پورے پاکستان میں تعلیمی ادارے بند ھیں وھیں پنجاب حکومت نے ایک انقلابی منصوبہ متعارف کروا دیا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ھے کہ “کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ھمارے بچے گھروں تک محدود ھیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ہمارے بچے گھروں تک محدود ہیں.
اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کے لیے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کیبل چینل 'تعلیم گھر' کا آغاز کیا ہے تاکہ بچوں کا تعلیمی عمل بحال رہے. #ہرگھربنےگااسکول pic.twitter.com/4f5kUxja0H— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 2, 2020
اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیبل چینل ‘تعلیم گھر’ کا آغاز کیا ھے تا کہ بچوں کا تعلیمی عمل بحال رہے
“۔ انہوں نے ھر گھر بنے گا سکول کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ھوئے اس کے اشتہار بھی اپنے اکاونٹ کے ذریعے پوسٹ کئے.
نہ صرف تعلیمی ادارے بلکہ سوائے بنیادی ضرورت کی اشیا کے ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری ادارے یا تو بند ہوچکے ہیں یا پھران میں کام ٹھپ کردیا گیاہے۔