پاکستان کے کپتان عمران خان کی محنت رنگ لے آئی اور یو اے ای نے پاکستان کیلئے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا اور تین ارب ڈالرز پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دئے.
تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے اپنے سرکاری میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای پاکستان لو مشکل معاشی حالات سے نکلنے کیلئے سنٹرل اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر کی رقم رکھوائے گا اور اس رقم کی منتقلی کا مرحلہ کچھ ہی دنوں میں شروع ہو جائے گا.
ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2018
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے اسی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ ہماری سالوں پر محیط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فراخدلانہ مالی سپورٹ پریواے ای کراؤن پرنس محمد بن زید کا شکریہ، پیکج پاکستان اوریواے ای کے دیرینہ تعلقات کا مظہرہے۔
We thank Crown Prince H.H @MohamedBinZayed for his generous financial support of US$ 3 Billion. This is a manifestation of the close fraternal ties between Pakistan & UAE which have always stood the test of time.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 21, 2018
یاد رہے کہ اس سے پہلے تقریبا دو ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دے گا جس میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔