(ڈیلی نیوز آن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
زلفی بخاری نے ن لیگی رہنما سے علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے، انھوں نے نوٹس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف عائد کردہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات فوری واپس لیں۔
زلفی بخاری کی جانب سے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے،قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔