نیویارک: اقوام متحدہ کا پاکستان بھارت میں موجود کشیدگی اور تناو کو کم کرنے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی اور دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناو اور کشیدگی کو کم کرنے کی پیشکش کی ہے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک میں جاری اس سخت اور کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کیلئے تیار ہے۔اقوام متحدہ نے اس حوالے سے پاکستام اور بھارت سے ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے درمیان جاری اس کشیدگی کو کم کریں اور تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اگر اس حوالے سے اقوام متحدہ کے کسی قسم کے تعاون کی ضرورت ہے اقوام متحدہ اس کیلئے تیار ہے
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارت مسلسل جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کا آنے والے وقت میں بھارت ہی خمیازہ بھگتے گا اس لئے بھارت کو اپنی اس بیان بازی کی پالیسی سے اجتناب کرنا چاہئے.
مزید ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کو مزید بڑھا دیا ہے اور مسلمانوں کی املاک کو جلایا جا رہا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کو خطرہ ہے.