محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے دو روز میں بارش کے امکانات ہیں اس حوالے سے انہوں نے کسی تفصیل سے گریز کرتے ہوئے بس اتنا کہا کہ امید ہے اگلے دو روز میں پاکستان میں بارش ہو گی.
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے. اس حوالے سے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، پشاور، سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں زیادہ مقامات پر بارش کے امکانات بتائے گئے ہیں.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر بارش ہو گئی تو ملک میں بڑھتی سموگ اور خشک سردی میں کمی واقع ہو گی اور موسم کی تبدیلی کے پیش نظر پیدا ہونے والی بیمارئوں کا زور بھی کم ہو جائے گا.
Load/Hide Comments