(ڈیلی نیوزآن) صوبہ پنجاب میں سرکاری ھسپتالوں کے بعد نجی ھسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ھیں.
تفصیلات کے مطابق پنجاب ھیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کورونا کے علاج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ھے جس میں بھی بتایا گیا ھے کہ 21 نجی ھسپتالوں میں بھی کرونا سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی گئی ھیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاھور کے 13، فیصل آباد اور ملتان میں 2،2، گوجرانوالہ میں 3 نجی ھاسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ھیں جبکہ راولپنڈی کے ایک اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو قائم کیا گیا۔
ان پرائیویٹ ھسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے 322 بیڈز کے ساتھ ساتھ آئی سی یو کی سہولت بھی دی گئی ھے. اس کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ کے نطام کو بھی فعال کیا گیا ھے تا کہ ھر وقت ھر صورتحال سے آگاہ رھا جائے.