(ڈیلی نیوز آن) وزیر اعظم عمران خان نے اصولی فیصلہ کیا ھے کہ وہ تعمیراتی انڈسٹری اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے ھر صورت ریلیف پیکج دیں گے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ھے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیر صدارت تعمیراتی انڈسٹری اور اس سے منسلک دیاڑی دار مزدور طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے اجلاس ھوا جس میں تمام متعلقہ اداروں کو بلایا گیا اور سب سے اس پر مشاورت کی گئی.
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ھوا کہ روزانہ اجرت پانے والے مزدوروں کو ھر صورت ریلیف دیا جائے گا
ھم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ کونسا علاقہ متاثر ھے اس لئے سب سے پہلے وھاں ریلیف دیا جائے گا.
کہیں بھی لاک ڈاون سخت کرنے یا کرفیو لگانے سے ٔپہلے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ھے کہ وھاں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی چیزیں پہنچ چکی ھوں پھر وھاں مکمل لاک ڈاون یا کرفیو لگایا جاتا ھے
اس حوالے سے ھم کام کر چکے ھیں اور جلد ھی ان شااللہ اپنے دیہاڑی دار مزدور طبقے کو اس حوالے سے ریلیف دیں گے.