(ڈیلی نیوزآن) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ وائرس سے 18 افراد جاں بحق.
تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیرصحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیرمیں 6 مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔