(ڈیلی نیوزآن) پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1069 ھو گئی جبکہ 1 مریض کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 563 مریض قرنطینہ سنٹرز میں ہیں جبکہ 506 مریض قرنطینہ میں نہیں ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اب تک 6 مریض صحتیاب ہو کراپنے گھر جا چکے ھیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ کورنا کیسز ھیں جن کی تعداد 210 ھے باقی شہروں میں یہ تعداد کم ھے
جن میں ننکانہ صاحب میں 13، قصور میں 1، شیخوپورہ میں 1، راولپنڈی میں 55، جہلم میں 29، اٹک میں 1، گوجرانولا میں 15، سیالکوٹ میں 2، نارووال میں 2، گجرات میں 95، حافظ آباد میں 5، منڈی بہاولدین میں 14، ملتان میں 2، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 2، لودھراں میں 2، لیہ میں 2 اور ڈیرہ غازی خان میں 2 کیسز سامنے آئے ھیں۔