(ڈیلی نیوز آن) وزیر اعظم ھاؤس کے سامنے خود کوآگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم ھاؤس کے سامنے شہری نے خودکشی کر لی۔ خود سوزی کرنے والے شخص کا قریبی عزیزھسپتال میں زیرعلاج تھا۔
شہری ک شکوہ تھا کہ اس کے علاج میں غفلت برتی جا رھی ہے۔ خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کے نام خط بھی لکھا تھا۔
خط میں شہری نے کہا ھے کہ ھسپتالوں کی حالت بہتر نہیں۔ ذرائع کے مطابق شہری نے خط میں لکھا کہ میرا قصور بس اتنا ھے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔
مزید لکھا کہ جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ جواد عباسی کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔
جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی اورمیرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا۔