کل کا دن خواجہ سعد رفیق کیلئے عجب قیامت کا سماں لائے گا کہ جیسے ادھر ان کی ڈولی اٹھے گی ادھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا لیکن کل کے ضمنی الیکشن حلقہ این اے 131میں دیکھتے ھیں کہ خواجہ صاحب کی ڈولی یعنی ان کا الیکشن انہیں سرخرو کرتا ھے یا پھر ۔۔۔۔۔۔
خواجہ صاحب آج کل پورے آب و تاب سے کہیں سپریم کورٹ تو کہیں نیب کے عتاب میں ھیں سپریم کورٹ ریلوے خسارہ پر پکارتی ھےء تو نیب پیراگون سٹی پروجیکٹ پر پکارتا ھے۔ کل ان کے حلقے میں ضمنی الیکشن کا دن ھے اور ٹھیک اس کے اگلے دن نیب نے انہیں اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون سٹی سکینڈل میں بلا رکھا ھے اور قوی امید ھے کہ ان کی نیب آفس سے واپسی مشکل ھی ھو گی جس کا خدشہ انہوں نے اس طرح بھی ظاھر کیا کہ دو دن پہلے انہوں نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دی لیکن بدنصیبی کہ عدالت نے منظور نہ کی۔
یہ ایک ہفتہ خواجہ صاحب کیلئے بہت اھم ھے جو ان کے آنے والے سیاسی سفر کی تقویت کا فیصلہ کرے گا۔
Load/Hide Comments