اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر سے کشمیر کا ذکر کر کے بھارت کو رسوا کر دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے ایک سیشن کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ ایک ایسا ادارہ ھے جو کمزور اور بیرونی تسلط میں زندگی گزارنے والی ریاستوں اور علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے کسی ایسے قابل عمل کام کی طرف جانے کی کوشش کرتا ھے جہاں وہ اپنی زندگی اپنے معاشی، سماجی اور مذہبی اطوار کے مطابق گزار سکیں لیکن یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ آج بھی 70سال سے زائدکا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی فلسطین اور کشمیر ایسے علاقے ہیں جو اپنی ہی سرزمین پر اپنی مرضی سے زندگی نہیں گزار سکتے جہاں پر نا صرف بیرونی تسلط مسلط ھے بلکہ ان کے حقوق کو بھی بری طرح سلب کیا جا رہا ھے جو انہیں نا صرف اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے بلکہ ان کا پیدائشی حق ہے۔ ملیحہ لودھی کے اس بیان کے بعد بھارت نے اپنی تاریخ دھراتے ہوئے اپنا بد نما کردار ادا کرنا شروع کر دیا جس میں روز روشن کی طرح بھارتی میڈیا اپنی منفی رپورٹنگ میں سر فہرست ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments