(ڈیلی نیوزآن) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والے پہلے نوجوان یحییٰ جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے چلڈرن ھسپتال کراچی میں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے نوجوان یحیٰ جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہآ کہ ھم کورونا وائرس پر تین محاظ پر لڑ رھے ھیں
جب ان سے مزید ان تین محاظ کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ھمارے لئے ان تین محاظ میں سب سے پہلا محاظ بچاوھے اس کے بعد ھم علاج کی طرف جاتے ھیں اور پھر معاشرے میں گھبراہٹ اور خوف کو ختم کر رھے ھیں۔
اس موقع پر کورونا وائرس سے متاثر ھو کر صحتیاب ھونے والے پہلے شخص یحیی جعفری نے کہا کہ اگر میرے پلازمہ عطیہ کرنے سے کسی کی جان بچتی ھے تو میں ھر وقت حاضر ھوں
اس موقع پر اس کے والدین نے کہا کہ یہ ملک ھماری سلامتی کا ضامن ھے اگر یہ سلامت ھے تو ھم سب سلامت ھیں اس لئے پاکستان کیلئے ھر مشکل میں ھر وقت حاضر ھیں.