CPEC put a stack of jobs, no one will be unemployed now

سی پیک نے نوکریوں کے ڈھیر لگا دئیے، اب کوئی بے روزگار نہیں رہے گا…..

سی پیک china pakistan economic corridor نے جہاں اس خطے کیلئے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا ہے وہیں اس کے ذریعے 15 سال کے دوران پاکستان اور پاکستان سے باہر پاکستانیوں کیلئے 23 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی.

تفصیلات کے مطابق سی پیک اس لحاظ سے بھی خطے کی تبدیلی کا سبب بن رہا ہے کہ یہ نا صرف ترقی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی 23 لاکھ 2.3 million نوکریوں کی گنجائش پیدا ہو جائے گی. اس کے علاوہ افرادی قوت کی ماہرانہ تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے چین سے مدد حاصل کرنے کی جائے گی جس سے نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیدا ہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

اس غرض سے توانائی و انرجی کے مختلف شعبوں پر بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے. ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے تحت سی پیک میں سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک کا ایک طویل جال بچایا جا رہا ہے ترقی اور بہتری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں دوطرفہ تعاون پر بھی زور دیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں