(ڈیلی نیوزآن) پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ ھو گئی.
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووھان سے پھیلنے ولے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 170 ممالک تک یہ وائرس پھیل چکا ھے.
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ چین متاثر ھوا لیکن چین نے اس پر بہت تیزی سے قابو پایا اور چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ھزار ھے جبکہ متاثر ھونے والے 80 ھزار افراد ھیں.
اسی طرح چین کے بعد ایران سب سے زیادہ متاثر ھوا جس کے بعد اس وائرس نے سب سے زیادہ تباھی یورپ میں مچائی جن میں اٹلی پہلے اور جرمنی دوسرے نمبر پرھے اسی طرح یہ وائرس نے آھستہ آھستہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ھے.