(ڈیلی نیوزآن): ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے اور مریضوں کی تعداد 251 ہوگئی۔
پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 14 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 251 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 247 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 181، پنجاب میں 26، بلوچستان میں 15،خیبر پختون خوا میں 17، گلگت بلتستان میں 3 اور اسلام آباد میں 8 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔