تبلیغی جماعت کے سابق امیر اور عالم دین حاجی عبدالوہاب کوآہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے. ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اور ان کے چاہنے والے، ان کے شاگرد رائیونڈ پہنچے. ایک محتاط اندازے کے مطابق 6 لاکھ سے زائد افراد جنازے میں شرکت کی جبکہ تعداد اس سے بھی زیادہ تھی حاجی عبدالوہاب مرحوم کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جن میں ۔رائے ونڈ کی طرف آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ اجتماع گاہ کی طرف جانیوالے راستوں پر واک تھرو گیٹ اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردئیے گئے جبکہ حاجی عبدالوہاب صآحب کا جسد خاکی پنڈال میں مرکزی مقام پر رکھا گیا
ٹریفک کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کارکنان کی بڑی تعداد جنازے میں شرکت نہ کر سکی دوسری طرف ریلوئے اسٹیشن اور لاہور ہوائی اڈے پر بھی ان کے چاھنے والے اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن پھر بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ نماز مغرب کے بعد بھی جاری رہا جس کی وجہ سے نماز جنازہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ادا کیا گیا۔
Load/Hide Comments