پاکستان نے دوست ممالک سے امداد ملنے کے بعد ھہاں آئی ایم ایف پر مکمل انحصار کم کر دیا تھا وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان اب بھی مکمل طور پر آئی ایم ایف سے آزاد نہیں ہوا ہے.
اس حوالے سے اب یہ بات واضح طور پر سامنےآ گئی ہے کہ پاکستان مکمل طور پر آئی ایم ایف سے اب بھی نہیں نکلا کیونکہ پاکستان کو 12 ارب ڈالر لا بیل آوٹ پیکج چاہئے جس میں سعودی عرب نے ایک بہت بڑا کردار ادا کیا لیکن ابھی بھی پاکستان 12 ارب ڈالر کا خسارہ ختم نہیں کر پایا جس کیلئے مزید 7 ارب ڈالرز آئی ایم ایف سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے آئی ایم ایف کا وفد ھیرالڈ فنگر کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکا ہے اور یہ وفد یہان پاکستان میں 2 ہفتے قیام کرے گا.
Load/Hide Comments