(ڈیلی نیوزآن) حکومت سندھ نے آج دوپہر 12 بجے سے دوپہر 3 بجے تک صوبہ بھر میں کرفیو نافظ کرر دیا.
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ کے روز حالات کے پیش نظر پورے صوبہ میں کرفیو نافظ کرتے ھوئے فوج اور رینجرز کو پولیس کے اختیارات دے دئے.
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ھے کہ ایس کبھی نا کیا جاتا اگر عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرتی. پچھلے جمعہ سب سے درخواست کی گئی تھی کہ جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز اپنے اپنے گھروں میں پڑھیں لیکن اس حوالے سے عوام نے کوئی تعون نہ کیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے با امر مجبوری ھمیں سب کی حفاظت کے پیش نظر یہ انتہائی سخت اقدام اٹھانا پڑا.
اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق پورے صوبے میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رھے گی اور کسی بھی شخصکو باھر نکلنے کی اجازت نھیں ھے.