(ڈیلی نیوزآن) پاکستانیوں کیلئے پریشانی کے ان حالات میں سب سے بڑی خوش خبری مل گئی.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جھاں زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی ھے وھیں یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی بھی ایک مسلہ بن گئی تھی جس کا حل وفاقی مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے دے دیا.
وفاقی مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ھے کہ اگر یوٹیلٹی بلز جیسے گیس بجلی و پانی کے بل کی ادائیگی ابھی نھیں ھو سکتی توگھبانے کی ضرورت نھیں بلکہ اب یہ بل آپ تین ماہ کے بعد بھی ادا کر سکتے ھیں.
مزید بتایا کہ اتنا ھی نھیں بلکہ اگر آپ تین ماہ کے بعد بھی یکمشت ادائیگی نھیں کر سکتے تو اقساط کی صورت میں ادائیگی کر دیں.
بہت سے پاکستانی اس حوالے سے بہت پریشان تھے کہ اس صورتحال میں جب گھروں سے نکلنا بذات خود ایک مسلہ ھے تو یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کیسے ممکن ھو پائے گی جسے وفاقی مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے حل کر دیا