(ڈیلی نیوزآن) لاھور میں صرف 9 دن کے اندر 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ھسپتال تیار کر لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاھور میں سب سے بڑے فیلڈھسپتال کی تعمیر مکمل کر لی ھے اور اسے آج سے آپریشنل بھی کر دیا گیا ھے.
صرف 9 دن میں ایکسپو سنٹر لاہور میں 1000 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم
یہ ہسپتال بطور triage بھی استعمال ہو گا تاکہ کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو عام ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب آج ہسپتال کا دورہ کریں گے#PunjabCoronavirusUpdate pic.twitter.com/QnGPuce4q9
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) April 1, 2020
یہ ھسپتال ایکسپو سنٹر لاھور میں تیار کیا گیا ھے جہاں ایک وقت میں 1000مریضوں کی گنجائش موجود ھے. یہ ھسپتال اس وقت ایمرجنسی میں کورونا وائرس کے پیش نظت تیار کیا گیا ھے.
حکومت پنجاب اس سے پہلے پاکستان کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر ملتان میں بنا چکی ھے جھاں ایک ھی وقت میں 6000 افراد کی گنجائش موجود ھے.