(ڈیلی نیوزآن) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ھزار سے تجاوز کر گئی ھے.
تفصیلات کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادد ایک ھزار سے تجاوز کر گئی ھے جس میں پورے پاکستان سے اب تک مزید کیس رپورٹ ھوئے ھیں جن میں خیبر پی کے سے اب تک سب سے زیادہ کیس رپورٹ کئے گئے ھیں.
صوبائی تفصیلات کے مطابق اب تک
صوبہ سندھ میں 413 متاثرہ افراد میں سے 1 وفات
پنجاب میں 295 میں سے ایک وفات
خیبر پی کے میں 117 میں سے 3 وفات
بلوچستان میں 115 میں سے ایک وفات
گلگت بلتستان میں 81 میں سے ایک وفات
آزاد کشمیرمیں ایک اور دارالحکومت اسلام آباد میں 16 کیس رپورٹ ھو چکے ھیں
ان تمام تفصیلات کے مطابق 1036 افراد وہ ھیں جن ،کی تصدیق ھو چکی ھے باقیوں کے ٹیسٹ کئے جا رھے ھیں جن کا رزلٹ آنا باقی ھے.
اس حوالے سے حکومت بار بار کہہ رھی ھے کہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے لیکن عوام سننے کو تیار نہیں جس کے بعد سندھ حکومت نے رات گئے ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اب سندھ میں رات 8 سے دن 9 بجے تک کریانہ کی دکانیں بھی بند رھیں گی.
یاد رھے سندھ میں لاک داون کے باوجود لوگ اپنے گھروں میں نھیں بیٹھ رھے جس کے بعد صوبائی وزیر اظلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کرفیو لگانے کا عندیہ بھی دے چکے ھیں