(ڈیلی نیوزآن) صوبائی وزیر اطلاعات صوبہ سندھ ناصر شاہ نے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیو نافذ کرنے کا اشارہ دے دیا۔
صبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، حکومت عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کررھی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے دو دن پہلے مکمل صوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فوج کو بھی بلا لیا گیا تھا لیکن اس سب کے باوجود شہر قائد میں لوگوں کی بہت بھیڑ دیکھی گئی جس پر سندھ حکومت نے لاک داون کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیولگانے کا بھی عندیہ دے دیا.
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں جس میں کسی بھی وقت کرفیو کا فیصلہ ھو سکتا ھے یا ایک وارننگ دے کر اس کے بعد کرفیو کی طرف جایا جا سکتا ھے