Funeral prayer of wing commander Naoman Akram offered in Lahore

ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی.

لاہور (ڈیلی نیوزآن ) گزشتہ روز اسلام آباد کے قریب شکرپڑیاں میں ایف – 16 طیارہ حادثے میں شہید ھونے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرام کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ائیر فورس کا ایف – 16 طیارہ 23 مارچ کے ائیر شو کے حوالے سے ریہرسل کر رھا تھا کہ اچانک اسلام آباد کے قریب شکرپڑیاں میں گر کر تباہ ھو گیا. پائیلٹ نعمان اکرم اس حادثے میں شہید ھو گئے.

شہید پائیلٹ کا پہلا نماز جنازہ ائیر فورس بیس پر ادا کیا گیا اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کے گھر لایا گیا جھاں علاقے کے معززین سمیت اھل محلہ نے شرکت کی

          

ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل کی امات میں عسکری 10 میں ادا کر دی گئی جس میں ائیرفورس سمیت پاکستان کے عسکری ادارے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی بعد میں ان کی تدفین آرے بازارلاھور میں واقع قبرستان میں کر دی گئی.

گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف سولہ جنگی طیارے کو پیش آئے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں اداکردی گئی۔ نعمان اکرم کی نمازجنازہ عسکری 10میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ کی مولانا طارق جمیل نے امامت کی جبکہ نما زجنازہ میں ایئر فورس سمیت عسکری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ان کی تدفین کچھ ہی دیر میں آراے بازار میں واقع قبرستان میں کردی جائے گی۔

ضرور پڑھیں: ”افغانستان میں یہ کام کرنے کیلئے امریکہ نے طالبان کا ساتھ دیا کیونکہ۔۔“ امریکی جنرل نے بڑا اعتراف کر لیا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹر میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو طیارہ حادثے کی وجوھات جاننے کی کوشش کرے گی اور اس حادثے کا تمام پہلووں سے جائزہ لے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں