پاک فضائیہ کا ایف – 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ ھو گیا جس کی ابتدائی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاکستان ائیرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ھو گیا ھے. طیارہ 23 مارچ کے ائیر شو کی ریہرسل کر رھا تھا.
اس حوالے سے مزید تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے کہ طیارہ گرنے کی کیا وجوھات بنیں. طیارہ گرنے کی ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ھے کہ طیارہ بلندی پر جانے کے بعد اچانک واپس نیچے آتے ھوئے گر کر تباہ ھو گیا.
طیارے کو اڑانے والے پائیلٹ ونگ کمانڈر نعمان علی بھی شہید ھو گئے. نعمان علی 2019 میں گیارھویں ملٹری کھیلوں کے مقابلوں میں نشانہ بازی میں پہلے نمبر پر رھے تھے