شہر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز میں خواتین کی ایک بڑی تعداد میں دلچسپی لینا اس لئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دفائی سازووسامان کی نمائش آئیڈیاز میں خواتین نے ایک بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز میں مختلف قسم کے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے سٹالز خواتین کی توجہ کا مرکز رہے۔
محکمہ دفاع اور پاکستان کے مختلف دفاعی پیداوار کے ادارے 18 سال سے اس بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ نمائش ہر دو سال کے بعد منعقد کی جاتی ہے.
جب دفاعی نمائش کا 2000 میں آغاز کیا گیا تاھ تو پہلے سال میں صرف 15 ممالک کی کمپنیوں نے شرکت کی تھی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اس میں اضافہ ہوتا گیا اور رواں سال 50 ممالک کی تقریبا 500 کے قریب کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
یہ نمائش تین سے چار روز تک جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جاتے ہیں.
اس برس نمائش میں 50 ممالک کے اداروں اور کمپنیوں نے فضائی، برّی اور بحری دفاعی ساز و سامان جن میں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز، ٹینک، آبدوز، چھوٹے ہتھیار، میزائل، ڈرونز کے ساتھ جدید دفاعی مواصلاتی سامان نمائش کے لیے پیش کیا ہے
پاکستان اس وقت دنیا کے 32 ممالک کو دفاعی ساز و سامان فروخت کرتا ہے، جن میں سری لنکا، عرب ریاستوں کے علاوہ افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔
اس نمائش کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ شہریوں کو جدید اسلحے اور جنگی جہازوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔