وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورہ راہداری کی سنگ بنیاد رکھ کر سکھ برادری کو وہ خوشی دے دی جس کا سکھ برادری نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا…..
بابا گرونانک کا مزار اور کرتارپورہ کی راہداری کا آپس میں بہت گہرا سنگ ہے جس کی واضح مثال کرتارپورہ پر راہداری کا سنگ بنیاد رکھنا اور آج کی اس تقریب کے مہمان خصوصی خود وزیراعظم پاکستان عمران خان تھے اور باقی مہمانان گرامی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نوجوت سنگھ سدھو بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین نے شرکت کی ان کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی لاہور سے نارووال پہنچ کرتقریب میں شرکت کی.
COAS will be at Kartarpura today for ground breaking ceremony of #KartarpuraCorridor
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 28, 2018
واہگہ بارڈ پہنچنے والی بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل کا کہنا تھا کہ آج وہاں جارہی ہوں جہاں بابا گرونانک نے 18 برس گزارے آج کا دن میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ھے اور آج میں بہت جذباتی ہوں کیونکہ میرے خوابوں کی تعبیر پوری ہو رہی ہے اور وہ تعبیر جس کا خواب میں نے ہر بار دیکھا ہے. آج میرے جیسے لاکھوں لوگوں کی دعائیں رنگ لارہی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گوردوارہ کرتارپور صاحب آمد باعث فخر ہے، وزیراعظم کے کرتارپور راہداری کھولنے کے اعلان پر پوری سکھ قوم بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی پرمسرت ہیں۔