(ڈیلی نیوزآن) مردان کی یو سی منگا میں ایک ھی روز میں 39 کیس رپورٹ ھو گئے.
وزیر صحت خیبر پختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق مردان کی یو سی منگا میں ایک ھی روز میں46 میں سے 39 کیس رپورٹ ھوئے ھیں جن کو قریبی ھسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ھے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے پہلی وفات مردان کے ایک 50 سالہ شہری کی ھوئی تھی جو عمرہ کر کے واپس آیا تھا جو کہ مردان کی یوسی منگا کا رھنے والا تھا جسے 15 مارچ کو سانس کی تکلیف ھوئی اور ٹیسٹ کرنے پر اس کا کورونا وائرس مثبت آیا.
1. Quick update of extended Corona Virus test results in UC Manga, Mardan where Pakistan's first death was recorded, & a lockdown was enacted. Sampling has shown that out of 46 people tested in the UC, 39 tests are positive. 4 samples were rejected. All tested were asymptomatic.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) March 25, 2020
مزید جب اسے ھسپتال میں ٹھرانے کو کہا گیا تو اس نے صاف انکار کر دیا جس کے بعد اسے زبردستی رکھا گیا لیکن وہ بھاگ گیا اور گھر میں جا کر رھا جس کی وجہ سے اب تک نہ صرف اس کے گھر والے جن میں اس کا بیٹا اس کی بہو اور پوتی کورونا وائرس کا شکار ھو چکے ھیں بلکہ پوری یوسی میں اب تک 39 افراد کا کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آ چکا ھے.
اب تک کی مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق یو سی منگا کو اسی دن ھی سیل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وھاں موجود تمام افراد کا ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ھے جن میں سے اب تک 46 ٹیسٹ کئے جا چکے ھیں اور ان 46 میں سے 39 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ھیں
اس تمام صورتحال کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ھے کہ اس سے سبق سیکھیں اور اپنے اپنے گھروں میں بیٹھیں اور کسی سے نہ ملیں