انوکھا لاڈلا کھلن کو مانگے چاند۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا فضل الرحمن مذھبی جماعتوں کے گوربا جوف بننے جا رھے ھیں۔ شاید میں غلط تھا کیوں کہ فضل الرحمن صرف مذھبی ھی نھیں پاکستان کا ناکام گوربا جوف بننے جا رھے ھیں۔
مولانا فضل الرحمن کا مسلہ یہ نھیں کہ الیکشن میں دھاندلی ھوئی ھے یا نھیں مسلہ یہ ھے کہ فضل الرحمن اسمبلی سے ھی باھر ھو گئے ھیں ان کے نزدیک یہ اس دنیا کے چونکہ سب سے بڑے حاجی اور پرھیزگار ھیں اور جنت تو ان کی بائیں جیب میں نعوذباللہ پڑی گل سڑ رھی ھے لیکن یہ ابھی دینی و عوامی خدمت میں اس قدر مصروف ھیں کہ انھیں نعوذباللہ جیب کی گلتی سڑتی جنت ھی بھول گئی ھے۔۔۔۔۔۔۔
مولانا صاحب اب وہ وقت گزر گیا جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے ھاتھوں پہ ھزاروں کشمیریوں کا لہو ھے جن ھاتھوں سے اپنی داڑھی سیدھی کرتے ھیں کبھی شیشے میں دیکھا ھے کہ وہ مقدس سفید داڑھی لال ھوتی جا رھی ھے۔۔۔۔۔۔
آپ کے سر پر جو پگڑی ھے یہ ھمارے ھاں اعلیٰ و ارفع رتبے کی علامت سمجھا جاتا ھے ھم جنوبی پنجاب والوں کے نزدیک تو یہ سر کی پگ ھوتی ھے اور جس کے سر پر یہ پگڑی ھو ھم وہ سر بھی اپنی جان سے زیادہ قیمتی رکھتے ھیں لیکن کبھی تو آپ بھی اس پگڑی کو سر سے اتارتے ھوں گے کبھی تو کھولتے بھی ھوں گے لیکن کبھی آپ نے دیکھا ھے اس پر کشمیریوں کے لہو کے دھبے وہ دھبے جو دھلنے سے انکاری ھیں جو چیخ چیخ کر کہہ رھے ھیں کہ آپ کشمیریوں کے لہو کے زمہ دار ھیں۔۔۔۔۔۔۔
میں اس ملک کا ایک عام شہری جس کا جینا مرنا پاکستان ھے، آپ کی ھر بات کو تہہ دل سے تسلیم کروں گا بس میرے ایک سوال کا جواب دے دیں کہ آپ ایک طویل عرصہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ رھے ھیں آپ نے آج تک کشمیر کیلئے کیا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
مولانا صاحب میں جانتا ھوں آپ پاکستان کے ایک عام شھری کے اس ایک سادہ سے سوال کا جواب دینے کی وقعت نھیں رکھتے تو پھر ان پاکستانیوں سے کیسے توقع رکھتے ھیں کہ وہ ایک ایسے شخص کو اپنے لئے منتخب کریں جو صرف ایک مسلک کی نمائندگی کرتے ھوئے اپنی سیاسی بقاء کیلئے اس ملک کو داؤ پر لگانے کی بھونڈی کوشش کرے۔۔۔۔۔۔
مولانا صاحب آپ جو مرضی کہیں ھم آپ کی ذاتی خوشی کیلئے اس ملک کو داؤ پر نھیں لگنے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن لیکن لیکن۔۔۔۔۔
اگر آپ عجب انوکھا لاڈلا بن کر کھلن کو مانگے چاند کے متلاشی ھو کر خاک وطن کو داؤ پر لگانا چاھتے ھیں تو یاد رکھیں یہ خاک وطن ھے جاں اپنی اور جان تو سب کو پیاری ھے۔