سی پیک CPEC مستقبل کی ضمانت تو ہے ہی لیکن ساتھ ساتھ انڈسٹریوں کی بہتری اور ان کی ترقی کا بھی ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے تحت گوادر میں انفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ فار فری زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی پرکام جاری ہے
اس منصوبے پرکام کیلئے 5280 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور مزید اس حوالے سے کاغذی کارروائی مکمل کر لینے کے بعد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا.
”اے پی پی“ کے مطابق گوادر میں گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی Gwadar Industrial Estate Development Authority کے لئے 3000 ایکڑ، پورٹ فری زون کے لئے 2280 ایکڑ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ اتھارٹی کے لئے 1000 ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے 32 ملین ڈالر کی خطیر رقم کو مختص کر لیا گیا ہے جو صنعتی شعبہ کے لئے انفراسٹرکچر، انٹرنل روڈ، سڑکوں تک رسائی، کسٹم فسیلیٹی، پانی، گیس، بجلی ، چاردیواری، سکیورٹی، ویئرہاﺅس، دفاتر اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔