ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یا غریب کی بربادی۔ عمران خان کا تجاوزات کو ختم کرنے کے اعلان نے جہاں بہت سے قبضہ گروپوں سے زمین واپس لی وہیں بہت سے ایسے بے آسرا و بے سہارا لوگ بھی اس کی زد میں آ گئے جن کا شاید واحد سہارہ ہی اس کی سڑک کنارے کھڑی ریڑھی اور تھلے پہ لگا دو فٹ کا سٹال تھا۔
ایسا ہی ایک واقعہ جو شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں ایک غریب بے زبان گونگے مزدور کی ریڑھی کو ناجائز تجاوزات بنا کر بلدیہ کے سپرد کر دیا گیا اور اس غریب کا احتجاج۔