مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44 بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ملوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں ایک کار سے خود کش حملہ کیا گیا. حملہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی فوجیوں کا قافلہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ جو کہ سری نگر کے بعد دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے کی مرکزی شاہراہ سے گزر رہا تھا.
رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ ایک کار کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق 20 کلوگرا م سے زائد دھماکہ خیز مواد موجود تھا. حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے بھارتی فوجیوں کے قافلے میں موجود دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 44 سے زائد بھارتی فوجی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں زیادہ تر کی حالت شدید نازک بتائی جا رہی ہے.
دوسری طرف اس حملے کی زمہ داری جیش محمد نامی کالعدم تنطیم نے قبول کر لی ہے جس نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں عادل احمد نامی نوجوان اس حملے کو سرانجام دینے کا کہہ رہا ہے