دبئی. متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری لٹ گیا اور لٹا بھی ایسا کہ اس نے اس کی کبھی توقع بھی نہ کی تھی. حقیقت سمجھنے کی کوشش کی جائے تو سمجھ آ جائے گی کہ کیسے کیسے طریقوں سے لوگوں کو لوٹنے کا کاروبار کیا جا رہا ہے. ہوا کچھ اس طرح کہ سڑک پر کھڑی ایک غیرملکی حسینہ نے ایک بھارتی شہری کو مساج کی پیشکش کرکے اپنے فلیٹ پر لے جا کر لوٹ لیا جس کا مقدمہ درج ہوگیا۔
عدالت کے سامنے جو بات رکھی گئی وہ یہ تھی کہ 28 سالہ بھارتی شہری اپنے دفتر کے سامان کی خریداری کرنے جارہا تھا جس کے پاس ایک لاکھ دس ہزار درہم موجود تھے لیکن اسے راستے میں ایک آزربائیجان کی خاتون شہری نے روکا اور 50 درہم میں اپنا مساج کرنے کی پیشکش کرجو بھارتی شہری نے قبول کرلی۔ رقم طے ہونے کے بعد وہ خاتون بھارتی شخص کو قریب موجود اپنے فلیٹ لے گئی جبکہ رقم بھی اس شخص نے اپنے کندھے پر اٹھارکھی تھی
اپنے فلیٹ پر پہنچتے ہی خاتون نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کر اس کی دھلائی شروع کردی اورسرپر لوہے کا راڈ لگنے سے موصوف نیم بے ہوش ہو کر گرگیا تو خاتون نے اسے کمرے میں بند کیا اور موقع واردات سے ساتھی سمیت فرار ہوگئی اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں مساج کی غرض سے لائے جانے والا بھارتی شخص بے ہوش ملا۔