مختلف چینلز پر چلنے والے بچوں کے پسندیدہ کارٹون سپنچ باب کے خالق سٹیفن ہیلن برگ Stephen Hillenburg زندگی کی ستاون بہاریں دیکھنے کے بعد 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے.
تفصیلات کے مطابق بچوں کے پسندیدہ کارٹون سپنچ باب کو بنانے والے سٹیفن ہیلن برگ ایمائیٹریفک لیٹرل سکلیروسس Amyotrophic lateral sclerosis نامی زہنی بیماری کا شکار ہو کر 57 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے. کہا جاتا ھے کہ سٹیفن جس بیماری کا شکار ہوئے ہیں وہ ایک زہنی بیماری ھے جس کا ڈائریکٹ واسطہ ہماری ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ ہوتا پے. ریڑھ کی ہڈی میں آنے والے کسی بھی مسلے کی وجہ سے یہ بیماری ایک جان لیوا زہنی مرض میں بدل جاتی ہے.
سٹیفن کے ایجاد کردہ کارٹون بچوں میں بہت مشہور ہیں اور ان کی باقاعدہ ایک سیریز ہے جو مختلف چینلز پر چل رہی ہے اور بچے ان کارٹونز کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور یہ کارٹون آج بھی بچوں میں بہت دیکھے جاتے ہیں