(ڈیلی نیوزآن) مائیکروسافٹ کی زیرملکیت ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے زبردست سہولت متعارف کروا دی.
تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ویڈیو کالنگ ایپ سکائپ نے اپنا نیا فیچر متعارف کروا دیا ھے جس کے بعد اب صارف کو بات کرنے کیلئے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت نھیں.
اسکائپ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ھے کہ نئے فیچر کے ذریعے ایک صارف کسی بھی وقت اپنے اکاونٹ سے چیٹ روم بنا سکتا ھے جس میں بذریعہ لنک مزید 3 افراد کو شامل کیا جا سکے گا۔
Introducing a simple, hassle-free way to connect with the important people in your life on #Skype, no sign-ups or downloads required. Learn about Meet Now: https://t.co/yOw6oBlFxx
— Skype (@Skype) April 3, 2020
اس فیچر کی سب سے اھم بات یہ ھے کہ اس میں لازمی نھیں کہ باقی افراد کو بھی ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کر کے وھاں اکاونٹ بنانا پڑے بلکہ وہ صرف لنک کے ذریعے ھی شامل ھو سکیں گے.
مائیکروسافٹ کا مزید کہنا ھے کہ اس کیلئے جھاں ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت نھیں وھیں ایک شئیر کا بٹن بھی دیا گیا ھے جس کے ذریعے آپ کسی کو بھی اس بٹن کے ذریعے اپنے ساتھ شامل کر سکتے ھیں.