ٹک ٹاک کی دنیا بھی عجیب ہے۔ اگر آپ کی وڈیوز وائرل ہو جائیں تو آپ ایک سال میں 50 لاکھ فالورز حاصل کر سکتے ہیں اور آپ انڈیا کو مشہور اداکاروں کے ساتھ فلم کرنے کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو یہ سب باتیں ایک کہانی لگ رہی ہیں تو پھر آپ کو ٹک ٹاک پر مشہور سٹار جنت مرزا کے بارے میں معلوم نہیں۔ اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے جنت مرزا مستقبل میں کیسے فلم انڈسٹری پر راج کر سکتے ہیں۔
ناظرین جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر تقریباً ساٹھ لاکھ فالورز ہیں۔ مسحور کرنے والے ڈائیلاگز، سلو موشنز کی وجہ سے جنت نے ایک سال میں ہی ٹک ٹاک پر ہزاروں فالورز حاصل کر لیے تھے۔ ویب چینل پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اُن کو بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کی کرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم اُنھوں نے اس آفر کو قبول نہیں کیا۔
اس آفر کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ اُن کو انڈیا میں جا کر کام کرنا پسند نہیں ہے اور اُن کے والدین کی جانب سے بھی اُنہیں وہاں جا کر کام کرنے کی اجازت نہیں ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ اُن کا اپنا دل بھی نہیں مانتا۔ جنت مرزا نے بتایا کہ اُن کو ایک ماہ قبل بالی ووڈ سے یہ آفر آئی تھی۔ جنت مرزا نے کامیابی بہت ہی کم عرصے میں حاصل کی ہے۔ اُنھوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں پہلے ہی قدم رکھ دیا تھا۔
جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پہلی ایسی فنکارہ ہیں جن کے فالورز کی تعداد اتنی زیادہ ہے۔ بیک گراؤنڈ میں چلتے میوزک کے ساتھ ڈائیلاگز ادا کرتی ویڈیوز چند ہی منٹوں میں کئی لاکھ افراد دیکھ لیتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان کے روپ بدلنے والی ویڈیوز کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ مشہور یوٹیوبرز زید علی اور شاویر جعفری نے بھی جنت مرزا کے ساتھ ٹک ٹاکس بنائی جن کو لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے۔
اسی پسندیدگی کی وجہ سے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی جنت مرزا کو پاکستان فلم انڈسڑی میں انٹری مل گئی ہے۔ ناظرین ہم آپ کو بتاتے چلیں واضح رہے کہ جنت مرزا سید نور کی ایک فلم میں کام کر رہی ہیں جس کی 80 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فلم میں جنت مرزا کی ماں کا کردار صائمہ علی ادا کر رہی ہیں۔
جنت نے بتایا کہ سید نور نے اُن کے گھر پر آ کر اُن کو فلم کی پیش کش کی تھی جس کو اُنھوں نے قبول کر لیا۔ اب بات دراصل یہ ہے کے جنت بالی وڈ نہیں لالی وڈ پر راج کرنا چاہتی ہیں۔
ناظرین تنقید اور تنازعات میں گھری موبائل ایپ ٹک ٹاک کبھی پاکستان کی قومی ائیرلائن کے عملے کی معطلی کی وجہ بنتی ہے تو کبھی حریم شاہ کی وزارت داخلہ میں داخلے پر انکوئری کی۔ لیکن اس ایپ کا جادو دیکھیے کہ روز بروز اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتی ایپ ٹک ٹاک سنہ 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں، جہاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ذیادہ مواقع دستیاب نہیں ہیں، وہاں ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں نوجوان اپنے فن کا برملا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مختصر ویڈیوز بنانے والی چینی ایپ کا نعرہ ہے اصل لوگ، اصل ویڈیوز اور شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکار اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے ٹک ٹاک کا سہارا لے رہے ہیں۔ اور دنیا میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔ آپ اس ایپ اور اس سے فائدہ اُٹھانے والے لوگوں کے بارے میں جو بھی رائے رکھتے ہیں ہمیں کمنٹ میں اگاہ کر سکتے ہیں۔