دنیا کو بھارت میں مسلم مخالف اقدامات اب نظرآنا شروع ہو چکے ہیں اس حوالے سے امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لئے خطرناک قرار دیاگیاہے ۔ یہ تو ہے امریکہ کی بات جس کا ہمیں پتا ہے کے اس سے کوئی اتنا فرق نہیں پڑنا لیکن اس ویڈیو میں ہم آپ کو ایک عرب شہرزادی کے بارے بتائیں گے جس نے انڈیا کے مکروہ چہرہ سے نقاب اُتار کر اس کی عزت کو پوری دنیا میں خاک میں ملا دیا ہے۔
22 عرب ممالک مودی ، ہندوستان کے بارے میں حتمی فیصلہ لیں
ناظرین اس وقت متحدہ عرب میں مقیم چند بھارتی ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں شرمناک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، تاہم اماراتی حکومت کی جانب سے ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں سزا سُنا کر ڈی پورٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے تو جو کرنا تھا کر لیا حکومت کے علاوہ اماراتی شہزادی ہِند القاسمی نے امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری سوربھ اُپادھیائے کواسلام مخالف پوسٹ لگانے والے پر سخت جواب دیا اور کہا کہ ”تمہیں امارات سے باہر نکال دیا جائے گا“۔ہند القاسمی نے یہ بھی کہا تھا کہ امارات میں مقیم بھارتی کوئی احسان نہیں کرتے، انہیں ان کے کام کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ شہزادی ہند القاسمی نے اپنے ایک آن لائن انٹرویو میں اسلام مخالف پوسٹ اور ویڈیوز لگانے والے چند متعصب بھارتیوں کو خوب رگڑا دیا گیا ہے۔ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شارجہ کی شہزادی کا کہنا تھا کہ میں تبلیغی جماعت یا بھارتی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی مگر اس شخص (سوربھ اُپادھیائے )نے میرے مذہب پر حملہ کیا، میری روایات پر اُنگلی اُٹھائی تو میں خاموش نہ رہ سکی۔ مجھے اس بھارتی شخص کی متعصبانہ تنقید سے بہت حیرت ہوئی ۔ اس شخص نے میرے دین کی تضحیک کی ہے جو قطعاً برداشت نہیں کی جاسکتی ، اس لیے میں نے جواب دینا ضروری ہے۔جو کچھ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف کہا گیا اس سے مجھے شدید تکلیف ہوئی۔کسی بھی شخص کو دوسرے کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔میں مہاتما گاندھی کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں۔ ان کا پیغام بھی مذہبی رواداری اور برداشت کا ہے۔ یقینا امارات کی ترقی میں بھارتیوں کا بھی اہم کردار ہے۔ لیکن اس مطلب یہ نہیں کہ آپ اس ملک کو گالی دیں جس نے آپ کو روزگار دیا ہے۔ شہزادی ہند القاسمی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ میں ہندوستانیوں کے ساتھ بڑی ہوئی ہوں،انہیں بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔یہ لوگ بہت سادہ اورامن پسند ہیں مگر اس ملک سے تعلق رکھنے والے جن چند افراد کی جانب سے نفرت کا پرچار کیا جا رہا ہے، انہیں بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عرب ممالک مودی ، ہندوستانیوں کو اقوام متحدہ میں حتمی پیغام دیں
ناظرین ان کا کہنا تھا امارات میں بسنے والے تمام بھارتی محفوظ ہیں۔ ہم صرف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ کیونکہ ان نفرت انگیز رویوں کی وجہ سے ہی آگے چل کر قتلِ عام کی نوبت آ جاتی ہے۔عام طور پر لوگ پہلے زبان سے نفرت ظاہر کرتے ہیں اور پھر کسی دن اس نفرت کے زیر اثر ہاتھ بھی اُٹھا لیتے ہیں۔ہمارے مُلک میں تمام مذاہب اور ممالک کے لوگ امن و سلامتی کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ ہم مسلمان ہیں مگر غیر مسلموں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرتے ہیں۔ غیر مسلموں کو بھی ہمارے جذبات کا خیال رکھنا ہو گا۔ہم نفرت پر مبنی رویوں کو پروان چڑھتا برداشت نہیں کر سکتے۔ مذہبی منافرت اور تعصب کو امارات میں قطعاً پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
امارات میں مسلمان، ہندو ، کرسچن ، سکھ اور دیگر بہت سے مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔یہاں سب کو امن و آشتی اور رواداری کے ساتھ رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے نفرت آمیز تقاریر اور گفتگو بھی امارات میں ممنوع ہے۔میں بھارت کے اندرونی معاملات پر کوئی بات نہیں کروں گی لیکن دنیا بھر میں جو اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے اس کے خلاف بات کرنا ضروری ہے۔ صرف اسلام نہیں کسی بھی مذہب کو نشانہ بنایا جانا سراسر غلط ہے۔ ہمارے مُلک میں کسی عیسائی یا ہندو کو امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جاتا اور نہ ہی کسی اور ملک سے آئے مسلمان کواس کے مذہب کی وجہ سے خصوصی طور پر نوازا جاتا ہے۔ہمارے لیے تمام لوگ برابر ہیں اور ان کو ریاست کی جانب سے برابر حقوق حاصل ہیں۔ غیر مسلم انتہا پسند افرا د کو بھی اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا ورنہ ہم اپنی ریاستوں میں امن قائم کی خاطر کسی بڑے کاروباری شخص کے خلاف کارروائی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادی ہِند نے بھارتی شہری اُپادھیائے کی شرمناک پوسٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کمنٹ کیاتھا” اگرچہ امارات کا شاہی خاندان بھارتیوں کو اپنا دوست تصور کرتا ہے، مگر اُپادھیائے جیسے لوگوں کے تعصب اور نفرت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہاں جتنے بھی غیر ملکی ملازمین آتے ہیں، کوئی بھی مفت میں کام نہیں کرتا، سب کو معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ جس (اماراتی) سرزمین پر رہتے ہوئے اچھا روزگار کماتے ہیں، اسی کے خلاف زہر اُگلتے ہیں۔ آپ لوگوں کی جانب سے اس طرح کی توہین اور تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلمانوں کے بارے میں ہرزہ سرائی کرنے والے سوربھ اُپادھیائے نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے قانونی کارروائی کے خوف سے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔بھارتی شہری سوربھ اُپادھیائے نے دہلی میں مسلمانوں کے تبلیغی اجتماع سے متعلق توہین آمیز پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سوربھ نے اپنی پوسٹس میں یہ بھونڈا الزام بھی لگایا تھا کہ مسلمان کھانے پینے کی اشیاء پر جان بوجھ کر تھُوک رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو کورونا کا شکار بنایا جا سکے۔
ناظرین یہ ہے ان بھارتی انتہا پسندوں کی جاہلانا سوچ جس پر پوری دنیا ہنس رہی ہے اور اسی وجہ سے ایک شہزادی نے انہیں پوری دنیا میں زلیل کر دیا ہے۔ آپ ان کی اس سوچ کے بارے جو بھی رائے رکھتے ہیں ہمیں کمنٹ میں ضرور اگاہ کریں۔