(ڈیلی نیوزآن) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ھو رھا ھے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد میں اچانک اضافہ ھونا شروع ھو گیا ھے جس کی وجہ سے اب تک یہ تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی
تنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق کورونا وائرس سے ابتک 4004 افراد متاثر ھو چکے ھیں جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 54 ھو گئی ھے.
اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 577 نئے کیسز رپورٹ ھوئے جس کے بعد یہ تعداد 4004 تک جا پہنچی۔
اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران 4 اموات بھی رپورٹ ھوئیں ، جس کے بعد وائرس کے باعث اموات کی تعداد 54 ھو گئی جبکہ 28 افراد کی حالت تشویشناک ھے۔