(ڈیلی نیوزآن) ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 900 ہوگئی ہے جب کہ 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 17 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 399، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
Unfortunately, a #COVID19 Patient Afrasiyab, aged 57, who was admitted in Mayo Hospital, lost his life today. These are indeed difficult times for the whole country. Only way we can fight this pandemic is by staying indoors and following the precautionary measures.
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 24, 2020